ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انتظار ختم ، نئے پے کمیشن کے حساب سے اگست میں ملے گی تنخواہ 

انتظار ختم ، نئے پے کمیشن کے حساب سے اگست میں ملے گی تنخواہ 

Wed, 13 Jul 2016 20:14:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے تقریباََ 47لاکھ مرکزی ملازمین اور تقریباََ53لاکھ پنشن یافتگان کو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات اور حکومت کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کو بعد بڑھی ہوئی تنخواہ کا انتظار ہے۔انٹرنیٹ پر گزشتہ چند دنوں میں ساتواں پے کمیشن، اس کی رپورٹ، گریڈ وغیرہ کو خوب سرچ کیا گیا ۔29؍جون کو مودی کابینہ کے ذریعہ رپورٹ کو کچھ ترامیم کے ساتھ قبول کرنے کے فیصلے کے بعد سے لوگوں میں اس کو لے کر بے چینی بڑھ گئی ہے۔مرکزی ملازمین کو حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ایسااشارہ نہیں ملا ہے کہ اس رپورٹ میں لاگو کی گئی تنخواہ کب تک لوگوں کے اکاؤنٹ میں پہنچے گی؟۔سرکاری ملازمین کو اپنے ایئریر کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔ایئر یر کے بارے میں حکومت پہلے ہی صاف کر چکی ہے کہ اسی مالی سال میں لوگوں کاایئر یر ادا کر دیا جائے گا۔حالانکہ پے کمیشن کی رپورٹ نافذ کرنے کا راستہ اتنا آسان نہیں ہے۔کئی ملازم تنظیمیں پے کمیشن کی کم از کم پے اسکیل کی سفارشات سے ناراض تھیں اور حکومت کو غیر معینہ ہڑتال کی دھمکی دے چکی ہیں۔حکومت کی جانب سے اس موضوع کو لے کر تحریری یقین دہانی کے بعد ملازم تنظیموں نے ہڑتال پر جانے کے فیصلے کو چار ماہ کے لیے ملتوی کردیا۔حکومت نے مسئلے کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ملازم تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ کم از کم پے اسکیل18000روپے سے بڑھا کر 26000کر دیا جائے۔وہیں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم پے اسکیل کو 22-23000روپے تک بڑھا سکتی ہے۔ان سب باتوں کے درمیان ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس رپورٹ کے متنازعہ پہلوؤں کو چھوڑ کر باقی سبھی سفارشات کوزمینی سطح پر لانے کے لیے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہ نوٹیفکیشن اسی ہفتے یا اگلے ہفتے جاری کیاجاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی قسم کی دقت نہیں آئی ہے تو اگست سے ہی بڑھی ہوئی پے اسکیل مرکزی ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔یعنی اگست کی آخری تاریخ یا ستمبر کی پہلی تاریخ کو بڑھی ہوئی تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹ میں چلی جائے گی ۔اس بارے میں ملازم یونینوں کی مشترکہ تنظیم این جے سی اے کے کنوینر شیو گوپال مشرا نے بھی میڈیاکوبتایاکہ ستمبر سے بڑھی ہوئی تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹ میں آئے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے حکومت اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ انہوں نے یہ بات واضح طورپر کہی ہے کہ اگست کی تنخواہ نئے ساتویں پے کمیشن کے حساب سے ملے گی۔ملازم تنظیموں اور حکومت کے درمیان کم از کم پے اسکیل کو لے کر چل رہی بات چیت کے بارے میں مشرا نے بتایا کہ بات چیت جاری ہے۔حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری ہوگااورپھرکمیٹی کی میٹنگوں کا دور شروع ہوگا۔اس میٹنگ میں ملازم تنظیموں کو ایک بار پھر اپنی بات رکھنے کا موقع ملے گا۔حکومت سے ابھی تک بات چیت کے بارے میں مشرا نے بتایا کہ ابھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ہڑتال پرجانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سب کچھ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ پر منحصرہو گا۔اتنا ضرور ہے کہ ملازم تنظیم کم از کم پے اسکیل26000سے کچھ نیچے آنے کوتیار ہے۔اس بارے میں با ت چیت جاری ہے۔


Share: